جدہ (شاہدنعیم) پاکستان تربیت یافتہ نرسوں کی بڑی تعداد جلد سعودی عرب روانہ کرے گا۔پاکستان اوورسیز کارپوریشن (او ا ی سی) کے مطابق پاکستان نرس عملہ فوری طور پر سعودی عرب بھیج رہا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کو مختلف شعبوں میں نرسنگ ا سٹاف کی ضرورت ہے۔ان شعبہ جات میں کارڈیک کیئر، ایمرجنسی، طبی دیکھ بھال، زچگی، بچوں کی دیکھ بھال، انتہائی نگہداشت، ہیماڈائیلیسس، نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال، آنکولوجی، سرجیکل کیئر، اور انسینٹیو کیئر یونٹس وغیرہ شامل ہیں۔