• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا آپریشن، بھارتی ساختہ منشیات ، 50 کلو ہیروئن سمیت کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز نے تقریباً 2000 کلو گرام چرس، 370کلو آئس اور 50کلو ہیروئن قبضے میں لے لی۔ اس کھیپ میں منشیات کے طور پر استعمال ہونے والی ایک لاکھ غیر قانونی بھارتی ساختہ گولیاں بھی شامل ہیں ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 145ملین امریکی ڈالر ہے۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کامیاب آپریشن جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں، قومی فریضہ کے طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کاروائی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہیں ۔ پاک بحریہ سمندر میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔

ملک بھر سے سے مزید