حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے مختلف کالجز کے طلباءنے لاہور واقعے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت کلیم اللہ چانڈیو‘ رافع علی چنا‘ میر منظور بھیو‘ وکرم اور دیگر کررہے تھے جو لاہور واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری اور سزا کے لیے سخت نعرے بازی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں واقعے کے مرکزی ملزم کو چھپانے اور بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ ایسی شرمناک حرکت کرنے والے شخص1 کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ کوئی اور شخص ایسا کام نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہر روز خواتین اور کمسن لڑکیوں کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں‘ ظلم ہورہا ہے لیکن قانون حرکت میں نہیں آ رہا‘ ہمارے ہاں لڑکیوں کی عزت محفوظ نہیں رہی اور کئی ظالم درندے آزاد گھوم رہے ہیں لیکن انہیں سزا نہیں ملتی اور اسی وجہ سے یہ ظالم اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں۔