• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج، اہم قوانین پر بحث ہوگی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اجلاس کی صدارت ہو گا، اجلاس میں جن ضروری نکات پر بحث ہوگی ان میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ کی طرف سے مراسلہ بحوالہ، انسانی دودھ بینک کا قیام، مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل 2024ء، وقف ایکٹ 2020ء کے قواعد کی تیاری شامل ہیں، مزید اہم موضوعات جن میں انتخابی قوانین میں اصلاحات سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بینچ میں سماعت کے حوالے سے سپریم کورٹ کی کونسل سے معاونت پر بھی غور ہوگا۔ وزیر اعظم کی طرف سے ارسال کیے گئے خواتین کو با اختیار بنانے کے پیکیج 2024ء کے تحت، عائلی قوانین سے متعلق مختلف 4 بلز (Bills) بھی پر بحث ہوگی۔اس کے علاوہ وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے استفسار بحوالہ نکاح نامہ و شادی رجسٹریشن فارم میں تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے سے متعلق خانے کے اضافہ پر بھی غور ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید