• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز نے بتایا آئینی ترمیم میرے بعد لاگو ہوگی، وزیر قانون

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پروپیگنڈہ کیا گیا کہ آئینی ترمیم موجودہ چیف جسٹس کو رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے لیکن موجودہ چیف جسٹس سے میری تین دفعہ آفیشل ملاقات ہوئی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں اپنی مدت پوری کرکے چلا جائوں گا، چیف جسٹس نے بتایا کہ جو بھی آئینی ترمیم لاگو ہوگی وہ میرے بعد ہوگی۔سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچ بنانے کی تجویز ہے اور آئینی بینچز کا تقرر بھی مجوزہ جوڈیشل کمیشن کرے گا، یہ ایک زیرالتوا ایجنڈا تھا، جس پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متحرک کیا اور اس حوالے سے کئی اسٹیک ہولڈرز سے بات ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید