کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی کی جانب سے ایک دوسرے پر مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوئوں کے ساتھ روابط کے الزامات سامنے آنے کے بعد دونوں آفسران کو انکے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہےآئی جی سندھ نے پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 18 کے آفیسر ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمن بگٹی کو انکے عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس سندھ کراچی میں پیش ہونے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے جبکہ پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 19 کے آفیسر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ خیر پور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو ڈسٹرکٹ گھوٹکی کا اضافی چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے ہیں ،دوسری طرف چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے پولیس سر وس آف پاکستان میں گریڈ 20 کے آفیسر ڈی آئی جی سکھر رینج سید پیر محمد شاہ سے انکا چارج واپس لیکر سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 20 کے آفیسر ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب کو ڈی آئی جی سکھر رینج کا اضاف چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔