• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمالی پل، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، اسپارکو ملازم قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمالی پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسپارکو کے ملازم کو قتل کردیا،واقعے کے بعد مقتول اہل خانہ کے ہمراہ سپر ہائی ہائی وے پر ناشتہ کرنے کے لئے جارہا تھا،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود خادم حسین سولنگی روڈ میرٹھ سوسائٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے26 سالہ صادق ولد ابو بکر شدید زخمی ہوگیا،واقعے کے بعد صادق کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان میرٹھ سوسائٹی کا رہائشی اور اسپارکو میں ملازمت کرتا تھا،اتوار کی صبح وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ناشتہ کرنے کے لئے سپر ہائی و ے کی طرف اپنی گاڑی میں جارہے تھے ،جائے وقوعہ کے قریب موجود راہگیر نے پولیس کو بتایا ہےکہ پیچھے سے بائیک آرہی تھی بائیک والوں کو دیکھتے ہی مقتول ڈر گیا اور اس نے گاڑی تیز بھگانا شروع کردی،ملزمان نے کار پر پیچھے سے فائرنگ کردی جس کے باعث وہ گولی لگنے سے صادق جاں بحق ہوگیا، پولیس کاکہنا ہےکہ اہل خانہ پولیس کو واقعے سے متعلق کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کررہی ہے جس کے باعث تحقیقات میں مشکلات پیش آرہی ہیں، پولیس نے اسپارکو کے ذمہ داران سے رابطہ کیا ہے انکا نمائندہ صبح آکر پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرائے گا جس کی روشنی میں پولیس مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کو آگے بڑھائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید