• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تین روز تک 200 ایم جی ڈی پانی کی قلت رہے گی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں تین روز تک 200 ایم جی ڈی پانی کی قلت رہے گی سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر شہر میں وال کنٹرولنگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے دو بٹر فلائی والوز نصب کیے جائیں گے اور ریڈ لائن منصوبے کے کام دوران پرانی سبزی یونیورسٹی روڈ کے قریب واٹر کارپوریشن کی متاثر ہونے والی دو مین لائنوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا والوز کی تنصیب اور لائنوں کی مرمت کا کام 21 اکتوبر بروزِ پیر کو شروع کیا جائے گا جو اگلے تین روز میں مکمل کرلیا جائے گا اس کے علاؤہ الہلال سوسائٹی میں اولڈ سٹی ٹرنک مین (سی ٹی ایم ) کی 66 انچ کی لائن میں 60 انچ ڈایا اور چیس اپ مارکیٹ کشمیر روڈ جیل چورنگی کے قریب اولڈ سٹی ٹرنک مین (سی ٹی ایم ) کی 66 انچ کی لائن میں 54 انچ ڈایا کا وال نصب کیا جائے گا والوز کی تنصیب اور لائنوں کی مرمت کا کام واٹر ٹرنک مین واٹر کارپوریشن کی جانب سے کیا جائے گا ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کے باعث چنیسر ٹاؤن اور ٹاؤن جناح ٹاؤن جبکہ کیماڑی کلفٹن صدر گلشن ٹاؤن جمشید ٹاؤن لیاقت آباد ٹاؤن اور ناظم آباد ٹاؤن کے کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔
ملک بھر سے سے مزید