• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوآدم میں 14ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق‘ ہنگامی اقدامات کا آغاز

ٹنڈوآدم (غلام مسعود باوانی) ٹنڈوآدم کی یوسی کنب داڑو سے تعلق رکھنے والی14ماہ کی بچی جمیلہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ یہ تصدیق اسلام آباد میں بچوں کے جزاء کی ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ڈی ایچ او سانگھڑ، دولت جمالی کی جانب سے کی گئی۔ جمیلہ کی ٹانگ اور بازو میں کمزوری محسوس ہونے پر محکمہ صحت نے ان کے جزاء کے نمونے لے کر اسلام آباد کی لیبارٹری بھیجے تھے، جہاں سے پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ حیرت انگیز طور پر بچی نے پولیو کے حفاظتی قطرے بھی پیئے تھے اسکے باوجود وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ سانگھڑ میں پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید