• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینالز کی تعمیر کیخلاف 30 اکتوبر کو سکھر، ببرلو بائی پاس پر دھرنا دیا جائیگا، قادر مگسی

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)سندھ ترقی پسندپارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ارسا واحد آئینی ادارہ ہے جو پانی سے متعلق فیصلہ کرسکتا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کون ہوتے ہیں جو ارسا کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے بتایا کہ پارٹی کی سینٹرل باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کینالز کی تعمیر کیخلاف 30اکتوبر کو سکھر ، ببرلو بائی پاس پر دھرنا دیا جائیگا ، 3نومبر کو یوم شہداء کا کراچی میں جلسہ ہوگا ، 9نومبر کو سکرنڈ بائی پاس پر دھرنا دیا جائیگا۔ 18نومبر کو پارٹی رہنما الطاف جسکانی کی برسی کے سلسلے میں جلسہ ہوگا جبکہ 20نومبر کو ہٹری بائی پاس پر دھرنا دیا جائیگا، 24نومبر کو کراچی فوارہ چوک پر دھرنا دیں گے جس میں تمام طبقات کے لوگوں کو جمع کریں گے، اسی طرح دیگر جگہوں پر بھی احتجاج ہوں گے۔ ہم ن لیگ کی سندھ دشمنی اور پیپلزپارٹی کی موقع پرستی کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید