• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر ایمل ولی نے ایوان بالا میں پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری) سینیٹر ایمل ولی خان نے ایوان بالا میں پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا پی ٹی آئی غیر سنجیدہ جماعت ہے جو بھی قانون لائیں گے یہ اس کی مخالفت کریں گے۔ اتوار کو چھبیسویں آئینی ترمیم بل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین سینٹ سے کہا کہ اس پراسس کو لمبا نہیں ہونا چاہئے چیئرمین صاحب آپ اس کو لمبا کر رہے ہیں، یہ ترامیم جمہوریت کی بقا، جمہوریت کی زور آوری دستور اور پارلیمان کی طاقت کی نمائندگی کرتی ہیں، لوگ ہمیں یاد کریں گے ہم نے ثاقب نثار، گلزار اور کھوسہ جیسے ججز کے مستقبل میں تقرری روک دی ہے۔باپ، دادا اور پردادا کو عمر قید ہوئی ہم نے تب بھی کسی فوجی چھاؤنی پر حملہ نہیں کیا، ہمیں اس بات پر فخر ہے۔ پاکستان کو چیف جسٹس فائز عیسیٰ جیسے ججز کی ضرورت ہے، پاکستان کو لاہوری گروپ کی ضرورت نہیں، جو جوڈیشری میں ساسو ماں کے فیصلے ہوتے تھے جو لاہوری گروپ فیصلے کرتے تھے، اس ترمیم کے بعد ایسے فیصلے اور ایسے لوگ سامنے نہیں آئیں گے، لوگ کہتے ہیں حکومت اپنے پاس طاقت رکھ رہی ہے کہ ججز کی تعیناتی کرے تو یہ طاقت حکومت کو نہ دیں تو سینٹ کے کسی کلاس فور کو دے دیں۔

اہم خبریں سے مزید