کراچی(این این آئی)اکتوبر کے مہینے میں بھی شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر جاری، پارہ ہائی ہوگیا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں 18گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی بند کرنا عوامی دشمنی کے سوا کچھ بھی نہیں، حکومت کے الیکٹرک کو لگام دے۔ کراچی میں شدید گرمی میں بجلی کی بندش کا دورانیہ کے الیکٹرک نے بڑھا دیا جس کے بعد شہر بھر کے مختلف علاقوں میں 12سے16گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ سرجانی، اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی، محمود آباد، عظم بستی، لانڈھی کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں14سے 18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔