• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہنواز پر تشدد کی تصدیق کے بعد پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر سوالات

میرپورخاص (رپورٹ / سید محمد خالد) سندھڑی تھانے کی حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل ڈاکٹر شاہنواز کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ہونے والے پہلے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں جس میں تشدد کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کو دو گولیاں لگنے کا ذکر تھا لیکن اس میں تشدد کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 21 ستمبر کو تیار لیکن دو روز بعد 23؍ ستمبر کو جاری کی گئی تھی۔ ادھر پولیس سرجن ڈاکٹر انیل کمار کے مطابق ڈی ایچ کیو میں ہونے والے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں میڈیکل افسر کی غلطی سامنے آگئی ہے اب اس معاملے پر محکمانہ کارروائی کا اختیار سیکرٹری صحت کو ہے۔ ڈاکٹر شاہنواز کے سالے اور قتل کے مقدمے کے مدعی ابراہیم کنبھر نے بھی ڈی ایچ کیو اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
اہم خبریں سے مزید