• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھ میں چھڑی اور چہرے پر رومال، غزہ کے بچے بھی سنوار کا انداز اختیار کرنے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) ہاتھ میں چھڑی اور چہرے پر رومال، غزہ کے بچے بھی سنوار کا انداز اختیار کرنے لگے، حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تو ان کے آخری لمحات کی ویڈیو اور تصاویر نے انہیں مزاحمت کی علامت بنا دیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مقابلے میں زخمی ہونے والے یحییٰ سنوار ایک مکان میں صوفے پر بیٹھے ہیں، ان کا ایک بازو زخمی ہے اور دوسرے میں ایک چھڑی تھام رکھی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے چہرے پر رومال بھی لپیٹا ہو ا ہے۔ اپنے آخری لمحات میں بھی انہوں نے مزاحمت کو ترجیح دی اور اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی کو ہی اسرائیلی ڈرون کی جانب اچھال دیا۔
اہم خبریں سے مزید