• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو مطلوب مبینہ انڈین ایجنٹ کی الزامات کی تردید

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کو مطلوب مبینہ انڈین ایجنٹ کی الزامات کی تردید، امریکا نے انڈین سرکاری اہلکار وکاس یادیو پر علیحدگی پسند سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی ہے تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یادیو نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ 39سالہ وکاس یادیو کے کزن ایویناش یادیو نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وکاس سے جب بات ہوئی تو انہوں نے میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کو غلط قرار دیا ہے۔ ایویناش یادیو دارالحکومت دہلی سے 100کلو میٹر دور واقع اپنے آبائی گاؤں میں رہتے ہیں جبکہ وکاس یادیو کے بارے میں یہی خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ انڈیا میں ہی موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید