• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا گیا

اسلام آباد( پی پی آ ئی) سینیٹ نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2024منظور کر لیاہے۔یہ بل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیا۔اس موقع پر وزیرخزانہ نے بتایاکہ نان فائلر کیٹیگیری کو ختم کر دیا جائیگا، اس بل کے تحت اسلامی بینکنگ کے کاروبار کو مدد فراہم کرنے کیلئے قانونی لائحہ عمل کو مضبوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظم وضبط کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک کے ریگولیٹری کردار کو بھی مضبوط کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بینکنگ محتسب کے پاس شکایات درج کرانے کے طریقہ کار کو بھی آسان کر دیا گیا ہے۔ سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے پھر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید