کراچی (نیوز ڈیسک) ایمریٹس نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث ایران اور عراق کے لئے اپنی پرواز وں کی منسوخی میں23اکتوبر 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ٹریول اپ ڈیٹ میں اعلان کیا۔ اس سے قبل ایران جانے والی پروازیں8اکتوبر تک منسوخ کر دی گئی تھیں اور بعد میں اسے 16اکتوبر تک بڑھا دیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایمریٹس کی لبنان جانے والی پروازیں 31اکتوبر تک منسوخ رہیں گی۔ یہ منسوخی اسرائیل پرایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی جوابی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر کی گئی۔