کراچی(نیوزڈیسک)ایران نے بحر ہند میں روس اور سلطنت عمان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا، مشقوں کا مقصد علاقے میں اجتماعی سکیورٹی کو فروغ دینا، کثیر جہتی تعاون کو بڑھاناہے۔ ہفتے کو شروع ہونے والی آئی میکس 2024مشقوں میں پاکستان، سعودی عرب اور بھارت سمیت 9 ممالک بطور مبصر بھی شریک ہیں۔ان مشقوں کا مقصد علاقے میں اجتماعی سیکیورٹی کو فروغ دینا، کثیر جہتی تعاون کو بڑھانا، اور امن، دوستی اور سمندری سکیورٹی کی حفاظت کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے۔ ایران کی سرکاری ٹی وی کے مطابق، شرکاء نے بین الاقوامی سمندری تجارت کی سکیورٹی کو یقینی بنانے، سمندری راستوں کی حفاظت، انسانی امدادی اقدامات کو بہتر بنانے اور بچاؤ و امداد کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے حکمت عملیوں کی مشق کی۔موجودہ مشقوں کے مشاہدے میں سعودی عرب، قطر، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ بطور مبصر شامل ہیں۔