• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDNS کو نئے بانڈز کے اجرا سے 210 ارب روپے کی بچتیں حاصل

اسلام آباد (اے پی پی) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے نئے بانڈز کے اجراء سے جاری مالی سال کے دوران 210ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔ سی ڈی این ایس کے ایک عہدیدارنے اے پی پی کو بتایا کہ یکم جولائی سے16اکتوبر تک کی مدت میں ڈائریکٹوریٹ نے نئے بانڈز کے اجراء کے ذریعہ 210ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہے جوجاری مالی سال کیلئے مقرر کردہ ہدف کا 12فیصد ہے۔ جاری مالی سال کیلئے ادارے نے1650ارب روپے کی بچتوں کاہدف مقرر کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید