• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم کئی بار گھر اپنے نام کرنے کا کہہ چکا تھا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماں بہن بھابھی اور بھانجی کے قتل میں ملوث ملزم نے گھر والوں سے کئی بار مطالبہ کرچکا تھاکہ اپارٹمنٹ بلڈنگ کا گھر اسکے نام پرکردیں ، منع کرنے پر گھر والوں سے ناراض تھا اور اسی غصہ میں اس نے یہ واردات انجام دی ،تفصیلات کے مطابق لی مارکیٹ زینب آرکیڈ میں ایک ہی خاندان کی 4خواتین کا گلا کاٹ کر قتل کرنے میں ملوثملزم بلال کی اسکی پہلی بیوی سے طلاق ہوچکی ہے ،بلال سمجھتا ہے کہ اس کی طلاق اسکے گھر والوں والدہ ،بہنیں اور بھابھی کے آزاد خیال ہونے ٹک ٹاک بنانے اور باہر گھومنےدھرنے جانے راتوں کو دیر تک جانے اور اسی طرح کی دیگر سرمیوں کی وجہ سے ہوئی ہے،ملزم بلال اب جہاں دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس شادی میں بھی رکاوٹ آرہی تھی کہ ملزم کا اپنا کوئی گھر نہیں تھا ،اس کے علاوہ کوئی جائیداد بھی نہیں تھی ،ملزم نے کئی بار اپنے گھر والوں سے مطالبہ کیا کہ زینب آرکیڈ کا گھر اسکے نام پر کردیں جس پر گھر والوں نےہمیشہ یہیں جواب دیا کہ اس پر صرف تمھارا حق نہیں دوسرے بہن بھائیوں کا بھی حق ہے،،ملزم بلال اپنے گھر والوں سے ناراض تھا اور تحریریطور پر بھی اپنے گھر والوں سے لاتعلقی اختیار کرچکا تھا۔
اہم خبریں سے مزید