• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی غزہ میں نسل کشی اپنی واضح شکل میں سامنے آ رہی ہے، فلسطینی اتھارٹی

کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں نسل کشی اپنی واضح شکل میں سامنے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو شمالی غزہ میں اپنے مہلک حملے اور علاقے کے محاصرے میں ’’یقینی موت‘‘ کی جانب دھکیل رہا ہے۔ ایک بیان میں اس کا کہنا ہے کہ قابض فوج شمالی غزہ کے رہائشیوں کو یا تو بمباری کی زد میں آنے یا پھر یا کسی یقینی موت کے دائرے سے مشابہہ قتل کا سامنا کر نے پر مجبور کر رہی ہے۔ – محاصرہ، فاقہ کشی، جبری نقل مکانی، عمارتوں کی تباہی، فضائی بمباری، صحت کے مراکز کو نشانہ بنانا اور بڑے پیمانے پر قتل عام کے ذریعے شمالی غزہ میں نسل کشی – پوری دنیا کے سامنے اپنی واضح ترین شکل میں سامنے آ رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید