اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جو دکھ ہم نے عدلیہ کے ہاتھوں اٹھائے ہیں اس حوالے سے عدلیہ کے کردار پر ایک شعر عرض کرنا چاہتا ہوں اور پھر انہوں نے یہ شعر سنایا کہ ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا،زہر بھی دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پینا ہوگا،جب میں پیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا بھی نہیں،جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہوگا، اس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اگرچہ یہ برمحل شعر پڑھا ہے تاہم تھوڑا وزن کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے ’’ تو ‘‘ نہیں لگانا چاہیے تھا اس طرح شعر کا بیڑا غرق ہوجاتا ہے۔