• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم، PTI کا رائے شماری میں شامل ارکان کے گھروں پر دھرنا دینے کا اعلان

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں آئینی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سینیٹ یا قومی اسمبلی میں رائے شماری میں شریک پی ٹی آئی اراکین کی رہائشگاہوں کے باہر دھرنے دئیے جائینگے ، انتخاب پر کھلا ڈاکہ ڈال کر ایوانوں پر قابض گروہ کے پاس آئین بدلنے کا اخلاقی ، جمہوری و آئینی جواز نہیں،تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیر شفاف، متنازع انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے اور رائے شماری کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے پارٹی پالیسی کیخلاف رائے شماری میں شریک تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کیخلاف احتجاج کیا جائیگا انتخاب پر کھلا ڈاکہ ڈالنے اور عوام کا مینڈیٹ ہتھیا کر ایوانوں پر قابض گروہ کے پاس آئین کو بدلنے کا کوئی اخلاقی ، جمہوری اور آئینی جواز نہیں، مینڈیٹ چور سرکار اور اسکے سرپرست آئین میں ترامیم کے ذریعے ملک میں جنگل کے قانون کو نافذ اور جمہوریت کو زندہ درگور کرنا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید