• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے 10، 11ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا، عامر ڈوگر

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہےکہ ہمارے 10 سے 11 ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اور چوہدری الیاس شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دو سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہوپا رہا۔پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہےکہ جن اراکین سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ان میں زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اور چوہدری الیاس شامل ہیں۔پارٹی ذرائع کےمطابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان بھی رابطے سے باہر ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید