• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ، جاگیرانی برادری میں بکری چوری کے معاملے پر تصادم، 6 افراد قتل

کندھ کوٹ(نامہ نگار) کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں جاگیرانی برادری کے دو فریقوں میں چوری کے معاملے پر تصادم چچازاد بھائیوں میں لڑائی فائرنگ سے چھ افراد قتل ہو گئے تین افراد زخمی، علاقہ نوگو ایریا ہونے کی وجہ سے پولیس نہ پہنچ سکی تفصیلات کے مطابق؛ کندھ کوٹ کچے کے علاقے پولیس تھانہ جنگن کی حدود میں نواحی گاؤں آدم جاگیرانی میں جاگیرانی برادری کے دو فریقین میں بکری فصل میں داخل ہونے کے بعد بکری کو چوری کر کے روکنے پر تصادم ہو گیا دونوں فریقین نے جدید اسلحہ کا ایک دوسرے پر آزادانہ استعمال کر دیا گولیاں لگنے سے دونوں فریقین کے 6افراد قتل جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے قتل ہونے والوں میں مومن، کریمن، صنم، ڈھر، ٹموں، عبید جاگیرانی شامل ہیں آخری اطلاع تک لاشیں اور زخمی جائے وقوعہ پر پڑے ہوئے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں نہ پہنچ سکیں علاقہ ڈاکوؤں کا ہونے کی وجہ سے نوگو ایریا ہے دونوں فریقین مورچہ بند ہو گئے دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبالہ بھی جاری ہے مزید خونریزی ہونے کا اندیشہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید