• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بریگیڈ کمانڈر حماس کے حملے میں ہلاک، غزہ اور لبنان پر بمباری

غزہ ، بیروت (اے ایف پی، جنگ نیوز) غزہ میں حماس کے حملے میں اسرائیلی فوج کا بریگیڈ کمانڈر مارا گیا ، صیہونی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ401ویں بریگیڈ کے کمانڈر جبالیہ میں فوجی ٹینک سے باہر آکر علاقے کاجائزہ لے رہے تھے کہ ا س دوران بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے ، حماس نے جبالیہ کے مغرب میں فوجی ٹینک کو ال یاسین ٹینک سے تباہ کردیا جس میں موجود فوجی اہلکار مارے گئے ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق کرنل دقصہ غزہ میں زمینی آپریشن کے آغاز کے بعد سے مارے جانے والے سب سے بڑے فوجی عہدیدار اور جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے 4 کرنلوں میں شامل ہے، حماس نے غزہ سٹی کے شمال مغرب میں الخزندر اسٹیشن کے قریب ایک صیہونی فوجی گاڑی کو ڈیوائس سے تباہ کر دیا،دوسری جانب اسرائیلی طیاروں اور ڈرونزنے غزہ کے مختلف علاقوں اور لبنان کے دارالحکومت بیروت میں درجنوں مقامات پر بمباری کی ہے ، صیہونی فوج نے بیروت کے دو علاقوں سے لوگوں کو انخلا کی دھمکی دینے کے بعد نبطیہ مارکہ، بیدنیال ، بالبعک، علی الناہری اور بیروت کے نواحی علاقوں پر پے در پے بم گرائے ، اس دوران ہزاروں شہری جلد بازی میں نقل مکانی کرتے نظر آئے جس کے بعد بیروت کے کئی علاقوں میں ٹریفک بھی جام رہا ۔ اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں ہر اس جگہ کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کے منصوبے بنائے ہیں جو ہمارے لئے خطرہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید