• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے، بیرسٹر سیف

پشاور(صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے۔ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آرٹیکل 6 اور توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے،اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اعلی عدلیہ کی دو بار وضاحت کے باوجود مزید تاخیر برداشت نہ ہوگی، الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں سے مزید کام نہ لے بلکہ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں چیف الیکشن کمشنر آرٹیکل 6کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 6اور توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید