• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا

اسلام آباد (جنگ نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا۔اختر مینگل نے کہا کہ اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہورہا تھا،چوری پکڑی تو وزراء کے پسینے چھوٹ گئے،سینیٹ گیلری سے نکالے جانے کے بعد اخترمینگل نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ مجھے خاتون سکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا۔ میرا اپنی پارٹی کے اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہورہا تھا۔ میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔اس سے قبل ووٹنگ کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سینیٹرز ایوان میں پہنچے۔سینیٹر نسیمہ احسان ایوان میں پہنچیں جبکہ بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو بھی پارلیمنٹ ہاؤس ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے۔قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان مبینہ منحرف ارکان میں شامل ہیں۔جیونیوز نے قاسم رونجھو سے سوال کیا کہ کیا آپ کو اغوا کیا گیا؟ اس پر قاسم رونجھو کا کہنا تھاکہ میں اپنے گھر سے آرہا ہوں اور میں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دوں گا۔
اہم خبریں سے مزید