• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار شر پر حملہ، 22 افراد کیخلاف مقدمہ درج، ایس ایچ او گرفتار

میرپورماتھیلو(غلام حسین سومرو)6روزقبل تھانہ شہیددین محمد کی حدودرونتی کچہ نیک موڑ کے نزدیک مسلح افراد نےسابق ایم پی اےشہریارخان شرکی گاڑی پہ حملہ کیا تھاشہر یار خان اس حملہ میں محفوظ رہے تھےاس حملہ کےنتیجےمیں شہریارخان شر کا قریبی ساتھی علی محمدشرموقع پرہلاک ہو گیا تھاجبکہ شہریارخان شرکا گن مین زخمی ہوامقتول علی محمدشر کے بھائی ممتازعلی شرکی مدعیت میں تھانہ دین محمد لغاری پہ کرائم نمبر 79/2024دفعہ 302,324,148, 149,427,109,337H2ت۔پ اور 7ATA کے تحت 19نامزد ملزمان جبکہ تین نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کیاگیا ہےنامزدملزمان میں ایس ایچ او تھانہ دین محمد عبدالشکور لاکھو کا نام بھی دیاگیاہےجس میں مقتول علی محمدکے بھائی نے کہا ہے کہ یہ حملہ تھانہ دین محمد کے ایس ایچ او عبدالشکور لاکھو نےکروایا ہے ایس ایس پی گھوٹکی نے ایس ایچ او تھانہ دین محمد عبدالشکور لاکھو کو اس حملے والے مقدمہ میں نامزد ہونے پر معطل کر کے گرفتار کروا دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید