• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ویزہ پر کینیڈا جانیوالا ملزم گرفتار، فرار ہونیکی کوشش میں عمارت سے کود گیا

کراچی(این این آئی)جعلی ویزہ پر کینیڈا جانے والا ملزم گرفتار ، ایف آئی اے حراست سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ، ملزم نے واش روم کے بہانے ایف آئی اے کی عمار ت سے چھلانگ لگادی ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم زین نے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش کی جس پر آئی اے نے آف لوڈ کر کے ملزم کو جعلی ویزے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔ملزم نے فرار ہونے کیلئے واش روم کے بہانے ایف آئی اے کی عمارت سے چھلانگ لگادی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید