• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کی آئین کی بالادستی کیلئے قابل قدر خدمات ہیں، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سےصدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ملک جواد خالد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سیکرٹری جنرل شبیر احمد مرزا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پنجاب ہاؤس اسلام اباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی قیادت نے گورنر پنجاب کو ممبران وکلاء کے مسائل اور جاری ویلفیئر پروجیکٹز سے آگاہ کیا اور ان کوہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں مہمان کی حیثیت سے آنے کی دعوت دی جسے گورنر نے قبول کر لیا۔وکلا ہسپتال کی تکمیل کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔ وکلاء کی قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے قابل قدر خدمات ہیں۔ صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ملک جواد خالد اور سیکرٹری جنرل شبیر احمد مرزا نے ان کے جذبات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور سے مزید