• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میو ہسپتال،ادویات کی قلت ،کارڈیک سنٹر کی آج ہڑتال کی دھمکی

لاہور ( محمدصابر اعوان سے) میو ہسپتال شدید مالی بحران کا شکار ، ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوںمیں ادویات اور سامان کی قلت ، کاریالوجی ڈیپارٹمنٹ نے انجیو گرافی سمیت دیگر سامان دستیاب نہ ہونے کے باعث آج سے کام بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعودکا کہنا ہے کہ حکومت نے 3ارب روپے کے واجبات ادا نہیں کئے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کےمطابق لاہور کے سب سے پرانےمیو کارڈیک سنٹر نے ادویات اور سامان کی عدم فراہمی پر آج (پیر) سے کام بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے اور کارڈیک وارڈ کے سربراہ کا میو ہسپتال انتظامیہ کو صورتحال بارے تحریری خط ارسال کر دیا ہے ایم ایس میو ہسپتال نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میو ہسپتال انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی قصور نہیں،ہمارے ذمے کمپنیوں کے اربوں روپے کے واجبات باقی ہیں،حالات اس قدر خراب ہیں کہ بجلی کے بل دینے کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔
لاہور سے مزید