• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ، ڈینگی اور ٹریننگز کا بائیکاٹ مطالبات منظوری تک رہیگا،GTA

لاہور(خبرنگار) گرینڈ ٹیچرز الائنس کے رہنماؤں بشیر وڑائچ ، رانا انوار الحق ، رانا لیاقت ، کاشف شہزاد چوہدری ، محمد صفدر ، ملک امجد ، سعود جان ، راجہ کامران عزیز ، رانا احمد حسین ، ملک ذوالقرنین ، فیاض گیلانی ، ندیم پھل و دیگر نے کہا کہمطالبات کی منظوری تک تعلیمی ، ڈینگی اور ٹریننگز کا بائیکاٹ جاری رہے گا،23 اکتوبر کو پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اساتذہ اپنی شرکت یقینی بنائیں اور نومبر میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کی تیاری رکھیں۔اساتذہ آنکھیں کھولیں حالات دن بدن کٹھن اور مشکل ہوتے جارہے ہیں پہلے لیو انکیشمنٹ پر شب خون مارا گیا اب ظالمانہ اصلاحات کر کے پنشن اور گریجویٹی میں کمی کی جا رہی ہے رول 17- اے کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔ 13 ہزار پرائمری سکولوں کی پرائیویٹ مینجمنٹ اور NGO,s کو حوالگی کا عمل اور 1 لکھ 30 ہزار اساتذہ کی خالی آسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی نہ کرنا دراصل محکمہ تعلیم سکول کی ڈاؤن سائزنگ ہے۔
لاہور سے مزید