• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل خدمت مرکز کا رواں ہفتے کا شیڈول

لاہور(کرائم رپورٹر سے) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر موبائل خدمت مرکز کا رواں ہفتے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکز پہلی شفٹ بروز پیر پیراگون سوسائٹی، منگل کو بھٹہ چوک، بدھ کوجوڑے پل،جمعرات کو بیگم پورہ جمعہ کو ان سائیڈ UETجبکہ ہفتہ کوگڑھی شاہو فرائض سر انجام دے گی۔دوسری شفٹ بروز پیر برکی، منگل کو ریلوے پھاٹک تاج باغ،بدھ کو ہربنس پورہ،جمعرات کو گجر پورہ، جمعہ کو چائنہ سکیم جبکہ ہفتہ کومغلپورہ موجود ہو گی۔
لاہور سے مزید