• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ سے پرانا نامزد،3 ماہ سے پرانا نامعلوم مقدمہ زیر التوا نہیں ہونا چاہئے،سی سی پی او

لاہور(کرائم رپورٹرسے)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا۔جس میں نامز د و نامعلوم ملزمان اورزیرِ تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے پرانا نامزداور تین ماہ سے پرانا نامعلوم مقدمہ زیر التواء نہیں ہونا چاہئے۔ انوسٹی گیشن ونگ کاانصاف کی فراہمی میں کردار نہایت اہمیت کاحامل ہے۔ پولیس افسران انصاف کے متلاشی افراد کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔
لاہور سے مزید