• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں رواں ماہ 2277افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے،میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔جنوبی پنجاب میں رواں ماہ کے دوران 2277افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔1998بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیاجبکہ 130بجلی چوروں کو پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن میں گرفتار کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 183.8ملین روپے جرمانہ عائد کیاگیا 33ملین روپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیاگیا۔یکم تا 19اکتوبر 2024ء کے دوران ملتان سرکل میں 350بجلی چوروں کو48.9ملین روپے جرمانہ عائد اور10ملین روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔350 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔
ملتان سے مزید