• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکڑوں انسداد ڈینگی ورکرز اور ڈیلی ویجرز کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان میں کام کرنے والے سات سو ڈینگی ڈیلی ویجز ورکر پانچ ماہ اور پچھتر ڈینگی ڈیلی ویجز ورکر تقریبآ آٹھ ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کرنے پر مجبور ہیں , جبکہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران انسداد پولیو مہم سمیت حفاظتی ٹیکہ جات مہم اور دیگر امور میں بھی انہیں ڈینگی ڈیلی ویجز ورکرز سے کام لیا جا رہا ہے اور موسم کی سختی کی پرواہ کئے بغیر ڈینگی ڈیلی ویجز ورکر گھر گھر مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود تنخواہوں سے محروم ورکرز اپنے حق کیلئے احتجاج تک کرنے سے قاصر ہیں۔
ملتان سے مزید