• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاوٹ مافیا کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،بھاری جرمانے عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں ریسٹورنٹس، کریانہ سٹورز، بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی،، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 12 لٹر رینسڈ آئل، 12 کلو ملاوٹی پتی، 5 لٹر مضر صحت مشروبات کو تلف کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق گلگشت اور آرٹس کونسل بوسن روڈ ملتان پر واقع 2 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں ایکسپائری مصالحہ جات کا استعمال کرنے، فریزر میں گندگی پائےجانے پر 45 ہزار روپے، جنت روڈ خانیوال میں کھانوں کی تیاری رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر ہوٹل کو 25 ہزار روپے،اڈہ خالق آباد اور تلمبہ میں 2 کریانہ سٹورز کو پابندی کے باوجود چائنہ نمک فروخت کرنے، ناقابل سراغ ملاوٹی چائے کی پتی کی موجودگی پر 20،20 ہزار روپے ، تلمبہ میں بیکری کو ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے، میلسی اور اڈہ 20پل وہاڑی میں 2 فوڈ پوائنٹس کو ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 45 ہزار روپے اور ریلوے چوک کہروڑ پکا لودھراں میں بیکری کو صفائی کے ناقص انتظامات پر عمل درآمد نہ کرنے جبکہ چلڈرن پارک کے قریب بریانی شاپ کو واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر 10،10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔
ملتان سے مزید