• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں نے صوبہ پس پشت ڈال دیا ،سرائیکی نوجوان باہر نکلیں ، سرائیکی کانفرنس میں رہنماؤں کا اظہار خیال

ملتان (سٹاف رپورٹر) اقتدار پرست جماعتوں نے سرائیکی صوبے کو پس پشت ڈال دیا ہے، وسیب کے نوجوان صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے باہر نکلیں، ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے چھٹی سالانہ سرائیکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی حسان ممتاز مصطفےٰ، پرنسپل ایلیمنٹری کالج خان پور پروفیسر نذیر احمد بزمی نے بھی خطاب کیا،نظامت کے فرائض قاضی راحت نے سر انجام دئیے، تقریب کے میزبان امین خان کورائی، عمر فاروق بلوچ، کلیم احمد کلیم اور غلام عربی خان بلوچ تھے، سرائیکی شاعر شبیر طاہر حمایتی اور عصمت گورمانی نے صدارت کی ۔
ملتان سے مزید