• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دینے کی منصوبہ بندی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے صفائی کے نام پرمیونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل اور دیگر تحصیلوں سے اربوں روپے کے فنڈز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کرانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ،بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں ڈویژنل ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ذریعے صوبہ میں صفائی کا نظام مرتب کیا جارہا ہے،اس ضمن میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے دیگر شہروں میں صفائی کے ٹینڈرز نجی کمپنیوں کو الاٹ کر دیے گئے،ملتان سمیت صوبہ بھر میں صفائی کے نام پر اربوں روپے خرچ کیے جائیں گے، حکومت کی جانب سے ان کمپنیوں کو فنڈز براہ راست فراہم کرنے کی بجائے میونسپل کارپوریشن ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے اکاؤنٹ سے منتقل کیے جائیں گے جبکہ دوسری طرف مذکورہ نجی سیکٹر اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیے شہریوں پر صفائی ٹیکس عائد کر کے ٹیکس وصولی کو ممکن بنایا جائے گا،ذرائع کے مطابق پنجاب پنجاب حکومت کی جانب سے شہروں اور دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کی بجائے صفائی کے نظام پر اربوں روپے کے فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ شہروں کی گلیاں سڑکیں اور بازار ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
ملتان سے مزید