ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل 38نواز شریف جانثار کمیٹی کا قیام دفتر کا افتتاح سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان ملک عبدالغفار ڈوگر نے عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کئے۔اس سلسلہ میں یونین کونسل 38میں پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں پر مشتمل نواز شریف جاں نثار کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کے سابق مشیر اور سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر سابق یوسی چیئرمین ملک ساجد نواز کھوکھر،ملک عبدالجبار ڈوگر،انیس خان،حاجی ریاض ڈوگر،شیخ ریاض اور دیگر کے ہمراہ دفتر کا افتتاح کیا اور دعا مانگی ۔