ملتان (سٹاف رپورٹر)جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے ملتان سرکل کے تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو ریکوری اور لائن لاسز کے اہداف حاصل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، انہوں نے رواں ماہ کے اختتام تک مقرر کردہ اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرنیکا عندیہ دیدیاہے، میپکو ملتان سرکل کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان سرکل کے ہارڈ ایریاز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجائے اور ٹارگٹڈ آپریشن کرکے قومی جرم میں ملوث بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔