• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ لیبارٹری نے محکمہ صحت کیجانب سے بھجوائی گئی ادویات کا نمونہ جعلی قرار دیدیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے محکمہ صحت ملتان کی جانب سے دوران انسپکشن بھجوائے جانے والا ادویات کا نمونہ جعلی قرار دے دیا ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے بوسن ٹاؤن کے علاقے قاسم بیلا میں 8 اگست 2024 کو ایک فارمیسی سے دوران انسپکشن مختلف قسم کے ادویات کے نمونے حاصل کیے، حاصل کردہ ادویات کے نمونے میں ایک ٹیبلٹ کو بھی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری برائے تجزیہ بھجوایا گیا جس کا نتیجہ ڈی ٹی ایل نے جعلی قرار دے دیا جب کہ نتیجہ خلاف آنے پر ڈرگ انسپکٹر نے مزید دیگر ڈرگ ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید