• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی، سماجی شخصیات کی آتش بازی کے سامان سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت

ملتان (سٹاف رپورٹر )سوشل ویلفیئر ملتان ڈسٹرکٹ ٹرانس جینڈر کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد معراج خالد جیلانی ،ڈویژن صدر خواجہ نوید ، ڈویژنل کوآرڈینیٹر محمد کاشان شاکر انصاری ، ضلعی جنرل سیکرٹری سید سلیمان شاہ،سوشل ویلفیئر ملتان ڈسٹرکٹ ٹرانس جینڈر کی فوکل پرسن و میاں محمد نواز شریف جان نثار تحریک کی ٹرانس جینڈر ملتان کی سٹی صدر میڈم بلالی ،ملک محمد حنیف ڈوگر 151 این اے صدر،محمد شمریز سیکرٹری اطلاعات و نشریات سٹی ملتان،میڈم ملنگنی نائب صدر ٹرانزینڈر سٹی ملتان، رحیلہ خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی ملتان،محمد اشفاق یو سی صدر کی بیرون دہلی گیٹ محلہ سیل گراں میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ گھر کا معائنہ کیا اور متاثرہ گھر سے منسلک ہمسایہ گھروں کو نقصان کا بھی جائزہ لیا ۔
ملتان سے مزید