• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ منعقد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ہسپتال ملتان میں گرینڈ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد کاظم خان نے کہا کہ ہمیں ہرسطح پر لوگوں کی فلاح وبہبودکےلئےکام کرنےکی ضرورت ہے، ایم ایس ریلوے ہسپتال ڈاکٹر ماہ منیر اعوان نے کہا کہ ’’ہماری کوشش ہے کہ پاکستان ریلویز کے تمام شعبہ جات بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ چائلڈ سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر رانا ذوالفقار، ڈاکٹر محمد طاحہ، نشتر ہسپتال 2 کے میڈیکل سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب قادر ، رحمت رحمان ہسپتال کے ڈاکٹر محبوب الرحمن آصف ، لیڈی ڈاکٹر رابعہ النساء، ریلوے ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر ماہ منیر اعوان، ڈویژنل میڈیکل آفیسر پاکستان ریلویز ڈاکٹر سید محمد عبدالسمیع ، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر اعجاز حسین ، سائیکالوجسٹ مبشر حسن اور محترمہ فضا مدثر نے 300 سے زائد مریض دیکھے ۔
ملتان سے مزید