اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ نے5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیےطریقہ کار کی منظوری دیدی ہے، صوبوں میں کوٹہ چینی کی اس سال کی اصل پیدوار کی بنیاد پرتقسیم ہوگا۔ پنجاب کیلئے 64 فیصد کوٹہ مختص کیا جائیگا ، سندھ30 اورخیبر پختونخواہ کیلئے شوگر ایکسپورٹ کا6فیصد کوٹہ مختص ہوگا،کوٹہ کین کمشنرزکےذریعے تقسیم ہوگا ۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے چینی برآمد کے طریقہ کار کی منظوری دی ، طریقہ کار کے مطا بق چینی کی برآمد کے لیےکوٹہ صوبوں میں تقسیم کیاجائے گا، صوبوں میں کوٹہ چینی کی اس سال کی اصل پیدوار کی بنیاد پرتقسیم ہوگا، پنجاب کے لیےچینی کی برآمدکاسب سے زیادہ64 فیصد کوٹہ مختص کیا جائےگا، سندھ30 اورخیبر پختون خواہ کے لیےشوگر ایکسپورٹ کا6فیصد کوٹہ مختص ہوگا، شوگرایکسپورٹ کوٹہ صوبوں کے کین کمشنرز کےذریعے تقسیم ہوگا،چینی برآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونےکے7روزکےاندر کوٹہ مختص کیاجائے گا۔