اسلام آباد (صالح ظافر) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو بحرالکاہل کے جزیرے سموآ میں ہونے والے دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس (سی ایچ او جی ایم) میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ پیش کریں گے۔ مسئلہ کشمیر اور اس کے مقبوضہ حصے میں بھارتی مظالم کے حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، روایتی طور پر پاکستان اس فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھاتا ہے کیونکہ اس مسئلے کو برطانوی راج کی میراث کے طور پر دیکھا جاتا ہے، برطانیہ دولت مشترکہ کا سربراہ ہے۔