• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع سرحدی گشت پر چین کیساتھ معاہدہ طے پا گیا، بھارتی وزارت خارجہ

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ انتہائی متنازع سرحدی علاقوں میں فوجی گشت کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد2020میں حریف فوجوںکے درمیان بھڑک اٹھنے والے مسائل کو حل کرنا ہے ۔2020کی سرحدی جھڑپ ، جس میں کم از کم 20بھارتی اور چار چینی فوجی ہلاک ہوئے، کے بعددونوں فریقوں نے ہزاروں فوجیوں کو واپس بلا لیا اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول میں گشت نہ بھیجنے پر اتفاق کیاتھا۔یہ اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے روس میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے، جس میں چینی صدر شی جن پنگ بھی شرکت کریں گے۔ دنیا کےدو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک چین اور بھارت ایک دوسرے کے شدید حریف ہیں اور وہ باقاعدگی سے ایک دوسرے پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ غیر متعین سرحدی علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جسے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کہا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید