ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان نے اپنی حکمت و تدبر سے ملک کو بڑے سیاسی انتشار سے بچایا ، مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جے یو آئی ذمہ داران سے ملاقات میں انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جمہوریت کی بالادستی قائم کی اور عام عوام کی حق آزادی کو سلب ہونے سےبچالیا،یہ اللہ تعالی کا فضل و کرم ہے اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کا خلوص اور عوام کی محبتوں کا نتیجہ ہے ۔