• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت برکس میں رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کرے گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ برکس اجلاس 2024 میں بھارت رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کریگا۔ 

برکس بلاک میں پاکستان کی رکنیت کا معاملہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کریگا۔

 پاکستان کی رکنیت کا معاملہ برکس سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ 

روس کے شہر کازان میں جاری برکس سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے علاوہ 32ممالک کے وفود شریک ہونگے۔

 قازن شہر میں منعقدہ اجلاس کا عنوان عالمی سطح پر مساویانہ ترقی اور سکیورٹی مضبوط بنانا قرار دیا گیا ہے، دو ادوار میں ہونے والے اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہونگے۔

اہم خبریں سے مزید